پاک فوج کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ چترال ،گھوٹکی ،سکھر ،خیر پور ،لیہ ،ڈی جی خان اور راجن پور کے علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

آئی ایس پی آر کے مطابق چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی طرف سے امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں. آرمی میڈیکل کیمپ میں 1178 مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ چترال میں 903 افراد کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ چترال میں 59 ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے جبکہ چترال اسکاؤٹ اسپتال میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چترال اسکاوٹ کے 4 واٹر باوزر سے 12 ہزار لیٹر پینے کا صاف پانی روزانہ کی بنیاد پر تقسیم کیا جا رہا ہے۔ لیہ ،ڈی جی خان اور راجن پور کے علاقوں میں بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ لیہ میں ہزار لوگوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے جب کہ 2173 لوگوں کو طبی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ راجن پور میں 627 لوگوں کو طبی امداد دی گئی ہے. صادق آباد، رحیم یار خان اور لیاقت پور کے علاقوں میں سے 45 ہزار افراد اور 98 ہزار مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ گھوٹکی کے علاقے سے 560 افراد کو نکالا گیا ہے جب کہ گھوٹکی میں ٹوٹنے والے حفاظتی بند کی مرمت کے لیے سول انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج کے 140 جوان اور افسران کام کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن