ائیرفورس ملازم ‘ خواتین اور بچوں سمیت کئی شہروں میں 8افراد سے زیادتی

Jul 29, 2016

شاہکوٹ/منڈی فیض آباد/ فیصل آباد /جھنگ/ ساہیوال/ سرگودھا( نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) مختلف شہروں میں زیادتی کے واقعات میں ائیر فورس ملازم‘ خواتین اور بچوں کو ہوس کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ 236گ ب میں الطاف کے بیٹے احمد کو ملزم امین نے اور بلوچنی کے علاقہ 70ر ب میں سعدیہ کے بیٹے حذیفہ کو نعیم وغیرہ تین افراد نے زبردستی اسلحہ کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ساہیوال/سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق بڈھیال تحصیل تلہ گنگ کا رہائشی نوجوان مدثر حسین سرگودھا ائیر فورس میں ملازم تعینات ہے قصبہ پوہلہ تحصیل ساہیوال کا رہائشی آصف بھی ائیر فورس میںملازم ہے جو مدثر حسین کو دعوت دے کر اپنے گھر قصبہ پوہلہ لے آیا اور رات کو اپنے ساتھی احسان اللہ سے مل کر مدثر حسین کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تھانہ ترکھانوالہ نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم احسان اللہ کو گرفتارکرلیا جبکہ ائیر فورس کے ملازم آصف کو حساس ادارے نے اپنی حراست میں لے کر کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کردی۔ جھنگ نامہ نگار کے مطابق جلالپور کے رہائشی عامر دیم نے پولیس کو بتایا کہ شاہ برام وغیرہ سات افراد نے مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنا لی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ منڈی فیض آباد نامہ نگار کے مطابق ارشد علی نے کہا کہ میرا بیٹا احمد رضا عمر13سال گھر سے سودا سلف لینے کے لیے باہر گیا راستے میں محلہ کے افضال عثمان اور عمران کھڑے تھے جنہوں نے میرے بیٹے کو ورغلا پھسلا کر باہر ویرانے میں لے گئے اور اس سے زبردستی باری باری زیادتی کرتے رہے۔ علاوہ ازیں موضع گنیش پور میں پولیس رپورٹ میں شوکت جمانی نے کہا ہے کہ میرا بیٹا ذیشان شوکت عمر 16 سال گھر سے باہر کسی کام کی غرض سے گیا تو راستے میں اسی گائوں کے عثمان اور عادل جو کہ مسلح تھے میرے بیٹے کو گن پوائنٹ پر کماد کی فصل میں لے جاکر اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مزید برآں نازیہ بی بی نے بیان کیا ہے کہ محمد اسلم مجھے گن پوائنٹ پر گھر میں میرے کمرے میں لے گیا اور میرے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ شاہ کوٹ نامہ نگار کے مطابق نوجوان نذر نے لاہور کی رہائشی خاتون کو بے نظیر انکم سکیم میں رقم دلوانے کا جھانسہ دیکر شاہ کوٹ بلایا اور ایک نامعلوم جگہ پر لے جاکر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزیدخبریں