لندن (بی بی سی) کراچی سے منگل کو مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے بلوچ سماجی کارکن اور پبلشر عبدالواحد بلوچ کے بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔ ان کے رشتے داروں کا الزام ہے کہ انھیں خفیہ ادارے کے اہلکار ساتھ لے گئے جبکہ پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ واحد بخش بلوچ کی بیٹی ہانی بلوچ نے بی بی سی کو بتایا کہ منگل کو ان کے والد اندرون سندھ ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ کراچی ٹول پلازہ کے قریب ملیر موڑ پر وین روک کر انھیں اتارا گیا۔ دو اہلکاروں نے پہلے ان کا شناختی کارڈ دیکھا‘ والد کے دوست نے بتایا کہ اہلکاروں میں سے ایک سادہ لباس اور ایک نے کالے کپڑے پہنے رکھے تھے، جو ان کے والد کو نیلے رنگ کی گاڑی میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے۔ وہ گڈاپ تھانے ایف آئی آر درج کرانے گئے تھے لیکن حکام نے انکار کردیا۔
کراچی سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونیوالے سماجی کارکن عبدالواحد بلوچ کو خفیہ ادارے کے اہلکار لے گئے: رشتہ دار‘ پولیس کا اظہار لاعلمی
Jul 29, 2016