اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے تمام سیاسی جماعتوں کو 3 اگست کو سارک وزرائے داخلہ اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی آمد کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دینے کی تجویز پیش کر دی ہے، 31 جولائی کو ناصر باغ لاہور سے واہگہ بارڈر تک ’’کشمیر آزادی مارچ‘‘ ہوگا جس میں بھارتی قیادت کو واضح پیغام دیا جائے گا۔ اسی طرح 4اگست کو جماعتِ اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے تاریخی ’’یکجہتی کشمیر مارچ‘‘ بھی منعقد ہوگا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو الفلاح ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور پاک چین اقتصادی راہداری کی طرح مسئلہ کشمیر پر متفقہ قومی پالیسی تیار کیلئے سیاسی قائدین کا اجلاس طلب کیا جائے۔
بھارتی وزیرداخلہ کی آمد پر ملک گیر احتجاج کی تجویز‘31جولائی کو واہگہ بارڈر تک کشمیر آزادی مارچ ہوگا: لیاقت بلوچ
Jul 29, 2016