فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) آرمی چیف کے متعلق متنازعہ بینرز لگانے کے مقدمہ میں ملوث مووآن پاکستان کے چیئرمین میاں کامران کو دوسرے مقدمہ کی سماعت کے لئے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی میں درج مقدمہ کے ملزم میاں کامران کو سپیشل جج امتیاز باجوہ کی عدالت سے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل میں رکھا ہوا تھا تاہم راولپنڈی کے تھانہ سول لائن میں درج اسی نوعیت کے مقدمہ میں ملزم میاں کامران کو راولپنڈی کے علاقہ مجسٹریٹ سول جج وسیم مبارک کی عدالت میں پیش کرنا تھا جس کے لئے تھانہ سول لائن راولپنڈی کے سب انسپکٹر غلام شبیر نے گزشتہ روز ملزم میاں کامران کو ڈسٹرکٹ جیل سے نکلوا کر سول جج عامر رضا کی عدالت میں پیش کیا جہاں فاضل عدالت نے ملزم میاں کامران کو راولپنڈی بھجوانے کی اجازت دے دی۔ جہاں سے اسے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔