سپرےم کورٹ کے فےصلے کے بعد مری روڈ ، چےئرنگ کراس ، باڑہ مارکےٹ مےں کارکنوں نے جشن مناےا

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سپرےم کورٹ کے فےصلے کے بعد مری روڈ ، چےئرنگ کراس ، باڑہ مارکےٹ مےں کارکنوں نے جشن مناےاپاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدرزاہد حسین کاظمی نے پانامہ کیس کے فیصلے پرضلعی دفتر میں سینکڑوںکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اﷲ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے اپنے قائد عمران خان کی انتھک محنت اور بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں جس کی بدولت آج ملک کے سب سے بڑے کرپٹ خاندان کو نہ صرف نا اہل قرار دلوایا ہے بلکہ ان کے حقیقی احتساب کا وقت اب شروع ہو چکا ہے زاہد حسین کاظمی نے کہا کہ ہمارے کارکنوں جن مےں خواتےن بھی شامل ہےں انتھک محنت سے پانامہ لےکس کے بعد جلسوں مےں شرکت کی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی کرپشن بچانے والے اداروں جن میں ایف بی آر‘ ایس ای سی پی ‘ اسٹیٹ بنک اور نیب کے سر براہان کو بھی جلد کٹہرے میں کھڑا کریں گے جنہوں نے شریفوں کی کرپشن کو بچانے کےلئے سرکاری ریکارڈ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کیعمران خان نے آج ثابت کر دیا ہے کہ وہ قول کے پکے اور وعدے کے سچے ہیں ایک طرف تحریک انصاف اور اُس کے کارکن جبکہ دوسری طرف تمام وہ قوتیں جنہوں نے پچھلے پچاس سالوں سے اس ملک کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لُوٹا مگر آج تحریک انصاف کی جدوجہد نے قوم کو دوسری مر تبہ حقیقی آزادی دلائی اجتماع سے ضلعی سیکرٹری اطلاعات شیخ طارق مسعود ،چوہدری نذیر، ملک عمران شہزاد پوپی ،چوہدری عدنان،چوہدری یوسف،پرویز خان ودیگر نے خطاب کیا ادھر تحرےک انصاف ٹرےڈرز ونگ کے ضلعی سےنےر نائب صدر سرور شاہ آفرےدی نے باڑہ مارکےٹ مےں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملک مےں کرپشن کے خلاف21 سالہ طوےل جنگ جےت لی جس پر آج ہم بہت خوش ہےں تاجر برادری عمران خان کی قےادت مےں متحد رہے گی پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات ساجد علی قریشی نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کو پاکستان کے عوام کی فتح اور پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ہم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف شمالی پنجاب کے پبلک سیکریٹریٹ میں کارکنوں کو مٹھائی بھی تقسےم کی ۔

ای پیپر دی نیشن