دوسروں کے استعمال شدہ شیونگ بلیڈ ، ریزر ، ٹوتھ برش ، نیل کٹرہرگز استعمال نہ کریں، ڈاکٹر محمد عمر

Jul 29, 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں ہیپاٹائٹس کے بچا ﺅ کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیا دت راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عمر اور ڈاکٹر زا ہد منہا س نے کی۔وا ک میں ڈاکٹرز ،پیرامیڈ یکل سٹاف،طلباءوطا لبات اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے بارے میں عالمی دن منانے کا مقصد لوگوں کو ہیپاٹائٹس کے بارے آگاہی فراہم کرناہے تاکہ عوام اس موذی مرض سے آگاہ ہوںتاکہ اس مرض کی بروقت تشخیص کرواکر اپنا علاج کرواسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر دسواں شخص اس موذی مرض کا شکار ہے لوگوں کو چاہیے کہ ہیپاٹائٹس سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر اپنا کر اس موذی مرض سے بچاﺅ ممکن بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر جن میں دوسروں کے استعمال شدہ شیونگ بلیڈ ، ریزر ، ٹوتھ برش ، نیل کٹرہرگز استعمال نہ کریں اور انجکشن لگوانے کے لیے ہمیشہ نئی سرنج کا استعمال کریں ۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی مریض بالخصوص حاملہ خواتین خصوصی طور پر احتیاط برتیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس سے بچاﺅ کے فری انجکشن لگائے جاتے ہیںاور بروقت مرض کی تشخیص سے علاج ممکن ہے ۔

مزیدخبریں