اوول (سپورٹس ڈےسک )انگلش ٹےم 353 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، ایلسٹر کک 88 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے اس کے جواب مےں رولےنڈ کی تبا کن باﺅلنگ کی بدولت جنوبی افرےقہ کی ٹےم مشکلات کا شکار ہی اور صرف 128 پر 8 کھلاڑی پوےلےن لوٹ چکے اور ابھی اسے انگلےنڈ کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کےلئے225 رنز درکار اور دو وکٹےں باقی ہےںاوول میں کھیلے جا رہے تاریخ ساز 100ویں ٹیسٹ میچ میںانگلینڈ نے چار وکٹ کے نقصان پر 171 رنز کھےل کا آغاز کےا اور پوری ٹےم 353 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ ایلسٹر کک 88 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، جنوبی افرےقہ کی طرف سے مورکل اور رابادا نے تےن تےن جبکہ فلےنڈر نے دو وکٹےں لےں،جنوبی افرےقہ کا آغاز ہی تباہ کن رہا،انگلش بالر رولےنڈ جونز نے اپنی نپی تلی باﺅلنگ سے جنوبی افرےقہ کے بلے بازوں کو پرےشان کر دےا اور وقفے وقفے سے وکٹےں رہےں، چھ کھلاڑی ڈبل فگرز کراس نہ کر سکے،ربادا تےس رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے،رولےنڈ جونز نے چار اور اےنڈرسن نے دو وکٹےں لےں۔ بارش سے متاثر میچ کے میزبان نے ایلسٹر کک کی عمدہ اننگز کی بدولت 353 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
اوول ٹےسٹ،جنوبی افرےقہ مشکلات کا شکار،128 پر 8 کھلاڑی پوےلےن لوٹ گئے
Jul 29, 2017