کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم نوازشریف کے نااہلی کے فیصلے کے بعدمسلم لیگ ن سندھ ،شعبہ خواتین اوریوتھ ونگ کے رہنماسراپااحتجاج بن گئے ،کراچی پریس کلب اورسوک سینٹرپرمسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف کے حق میں مظاہرے کیے گئے ،کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمازین انصاری ،اقلیتی ونگ سندھ کے سیکریٹری جنرل کھیل داس کوہستانی ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سندھ کے صدرراجہ انصاری نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایک منتخب جمہوری وزیراعظم کوعدالتی فیصلے کے ذریعے نااہل ہونے پراسے ایٹمی دھماکے اورسی پیک منصوبے سے تشکیل دیتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کوحب الوطنی کی سزادی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ ڈنڈے والی سرکارملک میں بارہ سال حکومت کرکے چلی جاتی ہے اورایک منتخب جمہوری حکومت کوکبھی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی ،،علاوہ ازیں سوک سینٹرکے سامنے احتجاجی ریلی سے پروین بشیرنے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی نااہلی کوتاریخ کی تاریکی قراردیا،پروین بشیرکے ہمراہ سیکڑوں کارکن اپنے قائدنوازشریف کے حق میں نعرے لگارہے تھے ،کراچی پریس کلب میں مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے پریس کانفرنس کے بعدایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیاجس کی قیادت راجہ زین انصاری ،راجہ انصاری اورکھیل داس کوہستانی کررہے تھے