;فضل الرحمن کی بزلہ سنجی کے باعث مشاورتی اجلاس میں قہقے گونجتے رہے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس جمعےت علما ءاسلام کے امےر مولانا فضل الرحمان کی بزلہ سنجی کی وجہ سے قہقہوں سے گونجتا رہا مولانا فضل الرحمنٰ نے لطائف سے محفل کو کشت زعفران بنائے رکھا سابق وزےر اعظم نواز شریف زور دار قہقہے لگا کر وزارت عظمی سے ہٹائے جانے کے غم کو غلط کرتے رہے مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف کے حق میں زور دار تقرےر کی اور کہا کہ” میاں صاحب تہاڈے نال کہڑا پہلی وار ایسا ہویا ا ے“ مولانا فضل الرحمان کی بزلہ سنجی پر نواز شریف کا چہرہ کھل اٹھا ۔

ای پیپر دی نیشن