گاڑیوں، فیکٹریوں کا دھواں، درختوں کا کٹاﺅ موسمی تبدیلی کا سبب ہے:چودھری اسلم

لاہور (لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات چوہدری اسلم نے پوری دنیا میں اوربالخصوص پاکستان کے حوالے سے موسمیاتی تبدیلیوں اورانسانی زندگی پر ان کے گہرے اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں، فیکٹریوں کا دھواں، زہریلی گیسیں، جنگلات کابے دریغ کٹاﺅ اوردیگرقدرتی اور انسانی عوامل موسمی تبدیلیوںاورگلوبل وارمنگ کاباعث بن رہے ہیں۔گلوبل وارمنگ موسمی شدت میں اضافے،گلیشیرزپگھلنے سے سطح سمندربلندہونے ،ہولناک قدرتی آفات اورمہلک بیماریوں کا باعث بننے کے علاوہ زراعت، خوراک سمیت انسانی زندگی کے ہرشعبے کو متاثرکررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن