لاہور (پ ر) ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر لاہور جنرل ہسپتال میں پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب اور ڈاکٹر اسرارالحق طور کی قیادت میں آگاہی واک اور سیمنار کا انعقاد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ کہ ہیپاٹائٹس کوئی اچھوت بیماری نہیں، ہماری کوشش ہونی چاہیئے کہ ہم اس مرض سے متاثرہ مریضوں کو ایسی باتوں اور بے جا رویوں سے مایوس نہ ہو نے دیں۔اسی طرح شالا مار ہسپتال کے شعبہ گیسٹرو انٹرالوجی اینڈ لیور سینٹر اور شعبہ بزنس ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے پر میڈیکل کیمپ اور آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ مریضوں کو ہیپاٹائٹس کی مفت سکریننگ فراہم کی گئی۔ گیسٹرو انٹرالوجی اینڈ لیور سینٹر کے انچارج ڈاکٹر ہارون ےوسف اور ڈاکٹر افتخار ےوسف نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس کی سب سے بڑی وجہ پینے کے پانی کا صاف نہ ہونا ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر شالامار ہسپتال بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر محمد نسیم اعجاز، ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر گل افشاں اور جنرل منیجر بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر عرفان علی سیدنے بھی خطاب کیا۔ علاوہ ازیںہیلتھ ریسرچ کونسل اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے حوالے سے ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار فخر امام، ڈاکٹر فیض احمد رضا سنٹر انچارج اور ایم ایس گنگارام ہسپتال سید نعمان مطلوب نے کی۔ اور فاطمہ میموریل ہسپتال میں بھی آگاہی واک نکالی گئی۔ اور ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ بھی کم نرخوں پر کئے گئے۔