اسلام آباد (نیوزڈیسک) قائد ملتِ جعفرےہ آغا سےد حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق جمعہ کو”یوم شہدائ“ قومی جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ مناےا گےا ۔اس موقع پروفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں مجالس تراحیم ، قرآن خوانی اور شہداءکیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔ٹی این ایف جے کی ضلع کونسلوں کے زیراہتمام افواج پاکستان سے اظہاریکجہتیاور دہشت گردی کے سانحات کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ٹی این ایف جے اسلام آباد سٹی کونسل کی جانب سے سانحہ لاہورسمیت دہشت گردی اور قتل و غارت گری کے سانحات کی مذمت کیلئے احتجاجی مظاہرہ کےا گےا۔اس موقع پرعلامہ سیدوقارحسین القمی نے حکومت سے پرزورمطالبہ کیا کہ وہ کالعدم گروپوں کی نئے ناموں سے ازسرنو سرگرمیوں اور انکی سیاسی اتحادوں میں شمولیت کا سخت نوٹس لے۔