کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا : صلاح الدین

Jul 29, 2017

مظفر آباد(آن لائن)متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی میں سے بھارتی حکمران اور پالیسی ساز مایوسی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سید صلاح الدین نے مظفر آباد میں متحدہ جہاد کونسل کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے حریت قائدین اور کارکنوں کے گھروں اور دفاتر پر آئے روز چھاپے اور گرفتاریاںجدوجہد آزادی کشمیرمیں تیزی سے گھبراہٹ کا نتیجہ ہے۔بھارت کے زرخرید میڈیا اورخفیہ ایجنسیوں کے ذریعے حریت قائدین کی کردار کشی کی مہم دراصل حریت قیادت کو عوامی حلقوں میں غیر مو¿ثر و غیر معتبر بنانے کی ایک سازش ہے ،جو کسی صورت کا میاب نہیں ہو گی۔پوری قوم جانتی ہے کہ حریت قیادت کی صفوں میںاتحادو ہم آہنگی ،قیادت پر عوام کا اعتماد اور مشترکہ لائحہ عمل کی پیروی جدوجہد آزادی کی کامیابی کیلئے ناگزیر ہے۔انہوںنے جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماﺅں اور کارکنوں با الخصوص آسیہ اندرابی اور مسرت عالم کی تیزی سے گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور عالمی اداروں کی توجہ کشمیری نظربندوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے غیر انسانی سلوک کی طرف مبذو ل کرائی ۔
صلاح الدین

مزیدخبریں