میں ایسی دنیا چاہتا ہوں جس میں لوگ مذہبی رواداری سے رہیں: لداخ میں مسلمانوں کی استقبالیہ تقریب سے خطاب
لیہہ(اے این این ) بودھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے کہا ہے کہ بھارت مذہبی رواداری کی ایک بہترین مثال ہے اور بھارتی مسلمانوں کو ملکر دنیا میں اہم مقام قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔دلائی لامہ آل مسلم کارڈنیشن کمیٹی لہیہ کی جانب سے عیدگاہ میں دےئے گئے استقبالےہ میں لوگوں سے خطاب کررہے تھے۔ بودھوں کے روحانی پیشوا نے کہا کہ میں اس دنیا کی تعمیر چاہتا ہوں جس میں 7بلین لوگ مذہبی رواداری اور امن سے رہےں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی کسی بھی مذہب کو مانتا ہویا کسی مذہب سے باہر ہو ،تمام لوگ انسان ہیں اور خوشی اور محبت کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ ملکر رہنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ مسلمان جو کسی بھی دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث ہوتے ہیں ،سچے مسلمان نہیں ہوتے۔جہاد کا اصل مقصد انسان کی اندر کی خرابیوں سے لڑنا ہے جبکہ ایک سچا مسلمان ہمیشہ اللہ کی بنائی ہوئی مخلوق کی عزت کرتا ہے۔
دلائی لامہ