ایمان صرف دعوے کا نام نہیں، عمل بھی ضروری ہے: نائب امام مسجد نبوی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مسجد نبوی کے نائب امام، موذن الشیخ ایاد بن احمد شکری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ قتل و غارت، فتنہ وفساد، لڑائی کو پسند نہیں کرتا، کسی پر فتوے نہ لگاﺅ اور کافر نہ کہو یہ کام جس کا ہے وہی کر سکتا ہے، دین اسلام میں آسانیاں ہیں، ایمان صرف دعوے کا نام نہیں بلکہ عمل بھی ضروری ہے، کوئی بھی حاکم وقت، حکمران خواہ وہ برائی بھی کرتا ہے اس کے خلاف افرا تفری نہ پھیلاﺅ اس کے خلاف خروج نہ کرو، امن و امان کو پسند کرنے والے صحیح مشن اور منہج پر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوکے سنٹر اعظم کلاتھ مارکیٹ میں واقع جامعہ مسجد اسحاق میں نماز جمعہ کے خطبہ میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عالم اسلام کے اتحاد، سلامتی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کرائی۔ الشیخ ایاد بن احمد شکری نے اپنے خطبے میں کہا کہ اللہ رب العزت نے اپنے رسول محمدﷺ کو ہم سب کےلئے ہادی و مرشد بنا کر بھیجا، جنت کی خوشخبریاں سنانے والے اور جہنم سے ڈرانے والا بنا کر بھیجا اور پھر اپنے محبوب کو ایسی توجیحات سے نوازا جن کے ذریعے رسول اپنی امت کی تربیت کر سکیں۔ رسول کریم اللہ کی مرضی کے بغیر کلام نہیں کیا کرتے تھے، اس لئے آپ کی ہر بات شریعت ہے اور ایک مسلمان کو اس پر ایمان لانا چاہیے۔ نبی کریم نے خود فرمایا میرے صحابہ کو گالی نہ دو اور جس نے گالی دی اس پر اللہ اس کے فرشتوں اور پوری کائنات کی لعنت ہے۔ جو قتل و غارت، فساد اور لڑائی کو پسند نہیںکرتا جو امن کو پسند کرتا ہے وہ مومن ہے کیونکہ جو ایک مومن کو قتل کرتا ہے وہ امن و امان کو تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے۔ فتوے نہ لگاﺅ کسی کو کافر نہ کرو یہ بڑے علماءکا کام ہے یہ عام لوگوں کا کام نہیں۔ گناہ اللہ سے معافی مانگنے سے معاف ہو جائے گا اس طرح فتوے بازی تمہارے لئے پریشانی کا باعث ہوگا۔ دین مین آسانیاں ہیں رخصتیں ہیں ان کو قبول کیا جائے۔ بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں عثمان نے مسجد نبوی کے نائب امام سے ملاقات کی اور ان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
امام مسجد نبوی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...