امریکی عبوری نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کل سے خطے کا پہلا دورہ کرنے آرہی ہیں

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) امریکہ کی عبوری نائب وزیرِ خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز آئندہ تین دن میں پاکستان اور بھارت کا دورہ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق یہ ایلس ویلز کا خطے کا یہ پہلا دورہ ہوگا جو 30 جولائی سے 8 اگست تک جاری رہیگا۔ ایلس ویلز جو پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کی عبوری نمائندہ خصوصی کی ذمہ داریاں بھی ادا کر رہی ہیں نئی دہلی اور اسلام آباد کے اپنے دوروں کے دوران سرکاری حکام، دانشوروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی۔ دوروں کے دوران امریکی سفارتخانوں کا عملہ بریفنگ بھی دیگا۔ ایلس ویلز یہ دورہ ایک ایسے وقت کررہی ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ افغانستان سے متعلق اپنی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔
ایلس ویکلز

ای پیپر دی نیشن