سلیکان ویلی(صباح نیوز)گزشتہ روز خواجہ سراوں کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹس کے جواب میں سلیکان ویلی کی نمایاں ترین ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان بھی زبان کھولنے پر مجبور ہوگئے کیونکہ ٹرمپ نے اپنی مذکورہ ٹویٹس میں لکھا تھا کہ امریکی فوج میں خواجہ سرا¶ں کو بھرتی کرنے پر پابندی ہونی چاہیے۔ان ٹویٹس کا جواب دیتے ہوئے فیس بک کے بانی و سربراہ مارک زکربرگ نے صرف ایک جملے پر مشتمل معنی خیز سٹیٹس اپ ڈیٹ دی، جس میں انہوں نے لکھا ہر کسی کو اپنے ملک کی خدمت کرنے کے قابل ہونا چاہیے، اس سے قطع نظر کہ وہ کون ہے۔ایپل کارپوریشن کے سربراہ ٹم کک نے قدرے سخت الفاظ میں نہ صرف ٹویٹ کی بلکہ خواجہ سراﺅں کی امریکی فوج میں بھرتی کے حق میں ایک نیا ہیش یگ بھی بنادیا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہم ان سب کے مقروض ہیں جنہوں نے ملک کی خدمت کی۔ کسی ایک کے خلاف امتیاز ہر کسی کو پیچھے دھکیل دیتا ہے۔ان کی تقلید کرتے ہوئے ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے بھی ہیش ٹیگ کا سہارا لیتے ہوئے ٹویٹ کی امتیازی سلوک کسی بھی صورت میں ہم سب کےلئے غلط ہے۔اس وقت امریکی فوج میں تقریبا 11,000 خواجہ سرا یا مخنث بھرتی ہیں جبکہ امریکی آئین و قانون ایسے افراد کے فوجی یا عسکری اداروں میں ملازمت اختیار کرنے پر بھی کوئی پابندی عائد نہیں کرتا۔
بول پڑے
فیس بک، ٹوئٹر اور ایپل کے سربراہ خواجہ سرا¶ں کے حق میں بول پڑے
Jul 29, 2017