پاکستان اوپن ٹینس ایج گروپس کے کوارٹرفائنلز اور سیمی فائنلز مکمل

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پیک فرینز گلوکو پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے مین راﺅنڈ کے پانچویں روز مختلف ایج گروپس کے کوارٹرفائنلز اور سیمی فائنلز مقابلے ہوئے۔ زوردار بارش کے باوجود کھلاڑیوں کی بڑی تعداد ٹینس کورٹس میں موجود تھی۔ تاحال مختلف ایج گروپس کے سیمی فائنلز لیٹ نائٹ تک جاری تھے۔مینز سینئر 35 کے پہلے سیمی فائنل میں رشید ملک اور عقیل خان نے اسرار گل اور جہانزیب کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں شہریار سلامت اور طلحہ وحید نے آصف فیروز اور عارف فیروز کو 7-5, 6-2 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ مینز سنگل کے پہلے کوارٹرفائنل میں ٹاپ سیڈ عقیل خان نے مزمل مرتضیٰ کو 4-6, 6-2, 6-1 سے ہرا دیا، پانچویں نمبر پر سیڈ مزمل مرتضی نے شاندار کھیل پیش کیا اور پہلا سیٹ جیت گئے مگر عقیل خان نے تجربے نے کام دکھایا اور انہوں نے میچ جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے کواٹر میں شہزاد خان نے عثمان رفیق کو 7-5, 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔لیڈیز سنگل میں سارہ محبوب نے ماہا سید کو 6-3, 6-0 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔مینز ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں عقیل خان اور ہیرا عاشق نے ابدال حیدر اور شہزاد خان کو 6-4, 6-2 سے ہرایا جبکہ دوسرا سیمی فائنل جاری ہے۔ انڈر 18 کے کوارٹرفائنلز میں یوسف خان نے محمد سید کو 6-0, 6-2 سے، احمد کامل نے حافظ ارباب علی کو 6-1, 6-3 سے، محمد شعیبب نے مصطفی علی کو 6-1, 6-0 سے ، ثاقب عمر نے اپنے بھائی عاقب عمر کو 7-5, 7-5 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ انڈر 14 کے کوارٹرفائنلز میں سمیع زیب نے حمزہ رومان کو 4-2, 4-2 سے، عبدالحنان خان نے سیف العزیز کو 4-1, 4-2 سے، شاہان شمیز نے بلال عاصم کو 3-5, 4-1, 4-1 سے جبکہ حامد اسرار ن ے عادل خان کو 4-3,4-2 سے ہرا کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 12 کے پہلے سیمی فائنل میں عبدالحنان خان نے حمزہ رومان کو 8-4 سے، بلال عاصم نے شاہیل طاہر کو 8-5 سے، حسن علی نے احتشام عارف کو 8-0 سے، حامد اسرار نے حمزہ جواد کو 8-1 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ چیمپئن شپ کے فائنلز آج ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن