کامونکے، ننکانہ، لاہور (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں اوباشوں نے 2 شادی شدہ سمیت 3 خواتین اور دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ کامونکے کے نواحی گاﺅں کلوکلاں کی شمیم کوثر کے 7 سالہ بیٹے ثمر کو گلی میں کھیلتے گاﺅں کے اوباش قلب نے بہلا پھسلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ننکانہ صاحب کے علاقہ موڑ کھنڈا کے سلیم کا چار سالہ بیٹا سعد گلی میں کھیل رہا تھا کہ ملزم روشان عرف شانی اسے اپنی حویلی میں لے گیا اور زیادتی کر ڈالی۔ دریں اثنا فیصل آباد علی ٹاﺅن کی ضمیرہ بی بی کو نوکری کا جھانسہ دیکر ملزموں گلزار، نبیل، ناصر، یعقوب وغیرہ نے نامعلوم مقام پر لے جاکر اجتماعی زیادتی بنا ڈالا۔ پاکپتن میں (ش) کو قیوم وغیرہ 7 افرا د نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ اوکاڑہ کی رخسانہ گھر اکیلی تھی کہ ملزم منیر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی گھس گیا اور زیادتی کر ڈالی۔
زیادتی
کامونکے، ننکانہ، پاکپتن، اوکاڑہ، فیصل آباد: 3 خواتین اور 2 بچوں سے زیادتی
Jul 29, 2017