قندیل قتل کیس: چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی کیخلاف کارروائی کا حکم

ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان سیدضیغم عباس رضوی نے قندیل بلوچ قتل کیس کا مکمل چالان پیش کرنے کے لئے چھٹی بار مہلت طلب کرنے پر سی پی او ملتان کو تفتیشی افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 اگست تک ملتوی کرنے کی ہدات کی ہے۔ فاضل عدالت میں کیس کی گزشتہ روز سماعت بھی پولیس تھانہ مظفرآبادکی جانب سے ملزموں مفتی عبدالقوی، اسلم شاہین، عارف اور محمد اکرم کا چالان اور پی ایف ایس اے لیبارٹری کی رپورٹ پیش نہیں کی گئی اور مزید مہلت طلب کی گئی۔ نیز پولیس کی جانب سے گرفتار ملزموں وسیم اورحق نواز کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا اور ملزم عبدالباسط ضمانت پر ہونے کی وجہ سے پیش ہوا۔ دریں اثناءاشتہاری ملزم ظفر گرفتارنہ ہونے کی وجہ سے پیش نہیں کیا جا سکا ہے۔ تفتیشی آفیسر نوراکبر کی جانب سے مہلت طلب کی گئی۔
قندیل کیس

ای پیپر دی نیشن