ایک ارب ڈالرسے کم کمانے والی کمپنیز میں 5 پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد (این این آئی)سالانہ ایک ارب ڈالر سے کم آمدنی کرنے والی ایشیائی کمپنیوں کی فہرست میں 5 پاکستانی کمپنیاں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔معروف امریکی جریدے فوربز کی جانب سے سال 2017 کی ایک ارب ڈالر سے کم کمانے والی 200 بہترین کمپنیز کی فہرست جاری کردی گئی۔فہرست میں پاکستان، ہندوستان، جاپان، چین، سنگاپور، جنوبی کوریا اور ملائیشیا سمیت 13 ممالک کی 200 کمپنیز جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔اس فہرست میں ان کمپنیز کو شامل کیا گیا جن کی کمائی، اثاثوں اور مصنوعات کی فروخت میں مسلسل اضافہ ہوا تاہم اس فہرست میں صرف ان ہی کمپنیوں کو جگہ دی گئی، جن کی کمائی اور مارکیٹ ویلیو ایک ارب ڈالر سے کم رہی، 200 کمپنیز کی فہرست میں سب سے زیادہ کمپنیاں جاپان کی ہیں، جب کہ دوسرے نمبر پر چینی کمپنیاں ہیں۔فہرست میں شامل 200 کمپنیز میں سے 38 کمپنیاں جاپانی ہیں ¾چین، تائیوان اور ہانگ کانگ کی کمپنیز کی تعداد میں کمی ہوئی ¾ گزشتہ سال ان ممالک کی 130 کمپنیاں ایسی تھیں، جن کہ سالانہ کمائی ایک ارب ڈالر سے کم تھی۔ فہرست میں پاکستان کی 5 کمپنیاں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں ¾ گزشتہ برس اس فہرست میں پاکستان کی 7 کمپنیاں شامل تھیں، فہرست میں بھارت کی بھی کچھ کمپنیاں شامل کی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن