لاہور ( کامرس رپورٹر ) پا کستان انڈسٹرےل اےنڈ ٹرےڈرز اےسو سی اےشن فرنٹ ( پےاف ) نے کہا ہے کہ بارشوں کے موسم میںمارکیٹس میں نکاسی آب کا نظام ہنگامی بنیادوں پر تیز کیا جائے. انفراسٹرکچر پراجیکٹ جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ متاثرہ سڑکوں اور مارکیٹس میںبارشی پانی کھڑا نہ ہو سکے ہو اور کاروباری طبقہ کی پریشانی ختم ہو سکے ۔اورنج لائن اور سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت شہر کی مشہور سڑکیں اور چوراہوں پر کام جاری ہے وہاں بارش کے موسم میں پانی کھڑا ہو جاتا ہے اور نظام زندگی معطل ہو جاتا ہے۔قائم مقام چیئر مین پیاف تنویر احمد صوفی نے وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر ممکن کوشیش کی جائے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا نہ ہو چونکہ ہر سال مون سون کے سیزن میں بارش کا پانی گوداموں دکانوں اور دفاتر میں داخل ہو جاتا ہے جس وجہ سے کاروباری افراد کو بھاری نقصان برداشست کرنا پڑتا ہے جبکہ اشیاءوسامان کی نقل و حمل اور خریدوفروخت بھی متاثر ہوتی ہے ۔
مارکیٹوں سے بارشی پانی کے نکاس کا فوری انتظام کیا جائے: پیاف
Jul 29, 2017