نشیبی علاقوںسے نکاسی آب کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے:سمیر سید

لاہور (خبر نگار) ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر سیدنے بارش کے بعد نکاسی آب کے لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، واسا، ٹائونز انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کو کہا ہے کہ شہر کے نشیبی علا قوں سے نکا سی آب کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر سید نے کہا ہے کہ مون سون کے سیزن کی وجہ سے اِن ڈور، آئوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سمیرسید نے ہیپاٹائٹس کے عالمی کے دن کے موقع پر آگاہی واک کی قیادت کی۔ اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کی بروقت تشخیص اور احتیاط سے بچہ جا سکتا ہے اور عوام الناس ہیپاٹائٹس سے بچائو کے لیے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

ای پیپر دی نیشن