پیانگ یانگ (نوائے وقت رپورٹ) شمالی کوریا نے ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کا میزائل سمندر میں جاپان کے مخصوص معاشی زون پر گرا۔ پینٹاگون کاکہنا ہے کہ شمالی کوریا کا بین البراعظمی میزائل تھا جو ایک ہزار کلومیٹر تک فضا میں رہا۔ روس کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ کا لانچ کیا گیا میزائل درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا تھا۔ یورپی یونین نے میزائل تجربے کو عالمی امن کیلئے خطرناک قرار دیدیا۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا عالمی امن کیلئے تعاون کرے۔