ینگون(آن لائن)میانمار کے شہر ینگون میں ایچ ون این ون وائرس سے متاثرہ چھ افراد ہلاک ہو گئے۔میانمار کی وزارت صحت کے مطابق سب سے بڑے شہر ینگون میں سوائن فلو وائرس سے متاثرہ افراد کو سرکاری ہسپتالوں میں لایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 بچیاں اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔ حکام کے مطابق ایچ ون این ون وائرس سے متاثرہ 30 افراد کا علاج جاری ہے۔
میانمار
میانمار کے شہر ینگون میں سوائن فلو پھیلنے لگا، 6افراد ہلاک
Jul 29, 2017