کسی ایسے فرد کو آگے لانا ہوگا جو مسلم لیگ کو متحد رکھ سکے، سیاسی حلقے

اسلام آباد( سجادترین،خبر نگار خصو صی ) وفاقی دارلحکو مت میں سپریم کورٹ کی جا نب سے پا ناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سیاسی حلقوں میں مختلف کہا نیاں زیر گردش رہی ہیں کچھ حلقوں کی رائے ہے ن لیگ ایک شخص یا ایک خاندان کے گرد گھومتی ہے، لہٰذا پارٹی کیلئے ایسا فرد سامنے لانا ہوگا جو پوری جماعت کو متحد رکھ سکے اور آئندہ انتخابات میں لے جا سکے۔ پورے شریف خاندان پر فردِ جرم عائد ہوچکی ہے جو ایک بڑا دھچکا ہے، یہ کیس صرف نواز شریف کے خلاف نہیں بلکہ شہباز شریف کے خلاف مقدمہ بھی عدالت بھیجا جاچکا ہے، شہباز شریف کو وزیراعظم کا امید وار نامزد کیا گیا ہے، اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پیپلزپارٹی سے شہباز شریف کے تعلقات کبھی اچھے نہیں رہے اور جنو بی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے اراکین اس کی مخالفت بھی کر سکتے ہیں اور ان کیلئے پارٹی کی سربراہی کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...