شہباز شر یف پارٹی کے مرکزی صدر بھی ہونگے، وزیر اعلیٰ کیلئے رانا ثنا فیورٹ

لاہور (فرخ سعید خواجہ) میاں نواز شریف کی صدارت میں مشاورتی اجلاس میں دی گئی تجویز کی روشنی میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیکر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تاہم اس فیصلے کا باضابطہ اعلان پارلیمانی پارٹی سے توثیق کروانے کے بعد کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ فیورٹ ہیں تاہم میاں حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے صدر بھی منتخب کرلئے جائیں گے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے بعض سینئر رہنمائوں کی رائے ہے کہ میاں محمد نوازشریف کی جگہ کسی کو صدر بنانے کی بجائے پارٹی چیئرمین راجہ ظفرالحق پارٹی کو چلائیں تاہم اکثریت کی رائے ہے کہ میاں محمد شہبازشریف کو پارٹی کا مرکزی صدر بھی منتخب کرلیا جائے۔ الیکشن 2018ء کی انتخابی مہم میں میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کا کلیدی کردار ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے میاں حمزہ شہباز کا نام فائنل ہوا تو وہ شہبازشریف کی پنجاب اسمبلی کی خالی کردہ نشست پی پی 161 سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...