اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان (کل) پیر کو کیا جائیگا اور یہ ٹورنامنٹ یکم اگست سے اسلام آباد کے دو مختلف گرائونڈوں میں شروع ہوگا۔اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری کے مطابق ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کیلئے دعوت نامے تمام رجسٹرڈ کلب کو بھیج دیئے گئے اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں 30 جولائی تک اپنے اپنے اپنے ناموں کا اندراج اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری یا ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید ذاکر حسین نقوی کروا سکتے ہیں، ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان (کل) پیر کو کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک جن ٹیموں نے اپنے ناموں کا اندراج کروایا ہے ان میں ہماکلب، قائد اعظم کلب، راوی کلب، بولان کلب، اسلام آباد کلب، گنگال کلب، غوری کلب، پونا کلب، بارہ کہو یونائیٹڈ کلب، بلتستان، ذیشان کلب، ایلیٹ کلب، یوتھ پاور کلب، حیدری کلب، ماڈل ٹاؤن کلب، پاک سپورٹنگ کلب، اکبر کلب، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب شامل ہیں۔