پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے موثر کردار کے معاملات پر پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان آج اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے ۔ اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت سابقہ حکمران جماعت کو پارلیمنٹ میں رہ کر دھاندلی کے خلاف سخت احتجاج کرنے پر آمادہ کرنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔ دونوں جماعتوں میں اعلی سطح پر رابطے ہوئے ہیں ۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر سابقہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے رابطہ کیا اور انہیں مشورہ دیا کہ اپوزیشن کی کوئی جماعت اسمبلیوں سے باہر نہ جائے حلف اٹھا کر انتخابی دھاندلی کے خلاف باقاعدگی سے احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا جائے اور یہ احتجاج روزانہ کی بنیاد پر کیا جاسکتا ہے تاکہ نئی حکومت اور اداروں کو متحدہ اپوزیشن کے مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور کیا جاسکے ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے تاحال اپنی حتمی رائے سے آگاہ نہیں کیا ہے. پاکستان پیپلزپارٹی پاکستان مسلم لیگ ن کو اسمبلیوں میں رہ کر دھاندلی کے خلاف شدید احتجاج کرنے پر آمادہ کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے ۔ آج اسلام آباد میں سید خورشید شاہ اور شہبازشریف کے درمیان ملاقات ہوگی .قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اپوزیشن کے فعال کردار کے بارے میں مشاورت کی جائے گی ۔
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے موثر کردار کے معاملات پرمسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں آج مذاکرات ہوں گے
Jul 29, 2018 | 00:18