کراچی(اسٹاف رپورٹر) نگراں حکومت کی ناہلی ٹرانسپورٹ مافیا نے ازخود کرایہ کم ازکم 20روپے اور زیادہ سے زیادہ 40روپے کردیا یہ بات سائباں سٹیزن کمونٹی بورڈ کراچی کے چیئر مین عالم علی نے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نوجوانوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عالم علی نے کہاکہ ظلم کی انتہاء یہ ہے کہ حکومت کے زیر نگرانی چلنے والی گرین بس اور UTS-12نے بھی جعلی لسٹ لگا کر 40روپے کرایہ لینا شروع کردیا عالم علی نے بتایا کہ اتنا کرایہ تو زرداری حکومت میں بھی نہیں تھا جب پیٹرولیم قیمت 105اور سی این جی کی قیمت 80روپے تھی تو کرایہ کم ازکم 10اور زیادی سے زیادہ 18روپے تھا عالم علی نے کہاکہ ظلم کی یہ انتہا ء یہ ہے کہ شاہ فیصل کالونی سے چلنے والی بس 16-Cکا کرایہ 60روپے وصول کیا جارہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے عالم علی نے کہا کہ مسافروں اور کنڈیکٹروں میں کرایہ پر جھگڑا آئے دن کا معمول بن چکا ہے خدشہ ہے کہ یہ جھگڑا کہیں خون ریز تصادم میں تبدیل نہ ہوجائے انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کراچی میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹس خصوصاً بسوں کے کرایوں کا تعین یقینی بنا یا جائے ورنہ عوام حکمرانوں نے کے خلاف احتجاج پر مجبور ہونگے اور اس کی تمام تر ذمہ داری نگراں حکومت پر عائد ہوگی ۔ عالم علی نے کہاکہ عوام کو ٹرانسپورٹ مافیا کے ظلم سے نجات دلا نے کے لئے سائبان سٹیزن کمونٹی بورڈ ہر سطح پر عوام کی آواز پہنچا ئے گی اور کرایہ کے حوالے سے عوام کو ظلم سے نجات دلا ئے گی ۔