ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے ریٹرننگ افسر کے پاس صوابدیدی اختیار ہے: قانونی ماہرین

لاہور (وقائع نگار خصوصی) قانونی ماہرین نے کہا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے ریٹرننگ افسر کے پاس صوابدیدی اختیارات ہیں۔ ریٹرننگ افسر فریقین کے دلائل سن کر درخواست کو منظور یا مسترد کرنے کا حکم دے سکتا ہے۔ سینئر وکیل محمد اظہر صدیق نے کہا کہ الیکشن رولز کے تحت پریذائیڈنگ افسر کی ذمہ داری ہے کہ وہ امیدواروں کے ایجنٹ کو فارم 45 فراہم کرے۔ حالیہ الیکشن میں الیکشن کمشن ٹی آر ایس سسٹم بیٹھ جانے کی وجہ سے فارم 45 فراہم کرنے میں تاخیر ہوئی۔ رانا ندیم صابر نے کہا کہ عام طور پر اگر کامیاب اور ہارنے والے امیدوار کے ووٹوں میں 10 ہزار سے کم فرق ہو تو ریٹرننگ آفیسر ازسرنو گنتی کی درخواست منظور کر لیتا ہے تاہم ریٹرننگ افسر کو یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے کہ دلائل کی بنیاد کیا ہے۔ اگر ریٹرننگ افسر درخواست مسترد کر دے تو امیدوار دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن کمشن یا عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔
قانونی ماہرین

ای پیپر دی نیشن

''گفتگو بندنہ ہو بات سے بات چلے''

پاکستانی قوم بیلا روس کے محترم صدر ایگزاانڈرلوکا شینکو کا سپاس تشکرادا کرتی ہے کہ جنہوں نے آزاد فلسطین کے قیام میں مسلم امہ ...