ڈےرہ بگٹی (صباح نیوز) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب زادہ شاہ زےن بگٹی اےن اے 259 ڈےرہ بگٹی ، کوہلو ، بارکھان ، سبی اور لےری پر 22414 ووٹ لے کر کامےاب ہو گئے ۔ شاہ زےن بگٹی نے آزاد امےدوار طارق محمود کھےتران کو شکست دی ہے ۔ طارق محمود کھےتران نے 21211 ووٹ حاصل کئے ۔ شاہ زےن بگٹی کی کامےابی کا غےر حتمی اور غےر سرکاری نتےجہ الےکشن کمےشن آف پاکستان کو موصول ہو گےا ۔ واضح رہے کہ شاہ زےن بگٹی سابق وزےر اعلیٰ اور سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر خان بگٹی کے پوتے ہےں۔
زین بگٹی
این اے 259سے جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی 22414ووٹ لیکرکامیاب
Jul 29, 2018