نئی دہلی‘ تہران (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت خوشحال اور ترقی پسند پاکستان دیکھنے کا خواہاں ہے۔ امید کرتے ہیں پاکستان کی نئی حکومت محفوظ اور پرامن ایشیاءکیلئے کام کرے گی۔ پاکستانی حکومت‘ جنوبی ایشیا کو دہشت گردی‘ تشدد سے پاک کرنے کیلئے کام کرے گی۔ ایران نے پاکستان میں حالیہ انتخابات کے کامیاب انعقاد اور عوام کی بھرپور شرکت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امیدکا اظہار کیا ہے کہ دونوں دوست ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
بھارتی وزارت خارجہ