مصری انٹیلی جنس وزیر اور اسماعیل حانیہ کی ٹیلیفونک گفتگو, فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی امور پر تبادلہ خیال

غزہ (صباح نیوز)مصر کے انٹیلی جنس وزیر میجر جنرل عباس کامل نے گذشتہ شام اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)کے سیاسی شعبے کے سربرہ اسماعیل حانیہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اور مصری انٹیلی جنس چیف کے درمیان اہم ٹیلیفونک بات چیت ہوئی تاہم اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

ای پیپر دی نیشن