الہ آباد (اے پی پی) بھارتی جنتا پارٹی کی اتر پردیش حکومت کے ڈپٹی وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے تجویز دی ہے کہ آئندہ کمبھ میلے تک الٰہ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج کردیا جائے۔ انکا دعوی ہے کہ یہ شہر ہندو معتقدین کا ہے۔ ان کے عقیدے کے مطابق شہر کا نام تبدیل کیا جائے گا۔ جہاں الٰہ آباد کا تعلق ہے تو وہ مغلوں کا دیا ہوا نام ہے۔ جس کا ہندو مذہب اور عقیدے سے کوئی تعلق نہیں۔بھارت میڈیا کے مطابق بی جے پی صدر امیت شاہ الٰہ آبادکے دورے پر ہیں۔ انتہاپسند ہندوئوں کا دعوی ہے کہ انہیں اوگی سمیت حکومت کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ الٰہ آباد میں آئندہ کمبھ میلے تک شہر کا نام تبدیل کردیا جائے گا۔ اس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ کابینہ کی طرف سے منظوری ملتے ہی اسے حتمی شکل دیدی جائے گی۔