پاکستان کی ماحور شہزاد نے نیپال انٹرنیشنل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیت لیا

Jul 29, 2018

لاہور (نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کی قومی بیڈ منٹ چیمپئن ماحور شہزاد نے نیپال میں ہونے والا انٹر نیشنل بیڈ منٹن ٹورنا منٹ جیت لیا ۔ کٹھمنڈو میں ہونے والے انار پورنا کارپوریٹ انوی ٹیشنل انٹر نیشنل بیڈ منٹن ٹورنا منٹ 23اگست سے 28اگست تک کھیلا گیا ۔ ایونٹ میں میزبان نیپا ل سمیت پاکستان ‘بھارت ‘بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ۔ ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کی ماحور شہزاد نے نیپال کی نمبر ون کھلاڑی راشیلہ مہاراجن کو شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ پاکستانی سٹار نے فائنل مین اکیس پندرہ ‘اکیس دس سے کامیابی سمیٹی ۔ بیڈمنٹن ایشیا کنفیڈریشن نے آئندہ اولمپکس گیمز کی تیاری کیلئے پاکستانی کھلاڑی ماحور شہزاد کو ایشیا اولمپک پروجیکٹ کیلئے بھی منتخب کرلیا ہے ۔ ماحور شہزاد نے گزشتہ سال پاکستان انٹر نیشنل سیریز ٹورنا منٹ بھی جیتا تھا ۔ ماحور شہزاد کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ جس طرح کی پرفارمنس جا رہی ہے توقع تھی کہ فائنل میچ جیت کر ملک کا نام روشن کروں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے واحد کھلاڑی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں ملک کی نمائندگی کی ہے ۔ فائنل جیت کر بہت زیادہ خوشی محسوس کررہی ہوں ۔ ٹائٹل جیتنے سے مزید حوصلہ ملا ہے اور مستقبل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گی ۔ انٹر نیشنل بیڈ منٹن ٹورنا منٹ پاکستان میں رواں سال 8نومبر سے 12نومبر تک لیاقت جمنیزیم میںکھیلا جائے گا۔ ٹورنا منٹ کی انعامی رقم 8ہزار ڈالر رکھی گئی ہے ۔ یہ ٹورنا منٹ کرانے کی اجازت ورلڈ بیڈ منٹن فیڈریشن نے دی ہے ۔ ایونٹ میں پاکستان سمیت ملائیشیا ‘انڈو نیشیا ‘نیپال ‘مالدیپ ‘شام ‘افغانستان ‘ترکی ‘سری لنکا ‘ویت نام ‘کمبوڈیا کے کھلاڑی شرکت کریں گے ۔ پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کو مینز سنگلز ‘ویمنز سنگلز ‘مینز ڈبلز ‘ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کی انٹریز موصول ہو ئی ہیں ۔ ٹورنا منٹ سے پاکستانی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھے گا بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا سوفٹ امیج بھی اجاگر ہوگا۔ 8ہزار ڈالر کی رقم انعام کے طور پر تقسیم کیجا ئے گی ۔ فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں کو میڈلزاور ٹرافیاں بھی دی جائیں گی ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ٹورنا منٹ کے این او سی کیلئے وزارت کھیل کو سفارش کر دی ہے ۔

مزیدخبریں