ٹیکس نادہندہ ‘سپین نے فٹ بالر جیمز روڈریگوئز کو بھی نشانے پر لے لیا

Jul 29, 2018

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) سپین نے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے بعد ایک اور فٹ بالر ٹیکس نادہندگی پر نشانے پر لے لیا ۔ بائرن میونخ کے کولمبین مڈ فیلڈر جیمز روڈ ریگوئز کو 13.64ملین ڈالر ٹیکس ادا کرنے کیلئے کہا گیا ۔ وہ پہلے ریال میڈرڈ کی طرف کھیلتے تھے اور بعد ازاں دوسرے کلب سے معاہدہ کرکے چلے گئے ۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے معاہدہ کے دوران 11.65ملین ڈالر اور جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ اخباری رپورٹ کے مطابق جیمز نے 2014ء میں ریال میڈرڈ سے بائرن میونخ تبدیلی کے وقت 80ملین یورو وصول کئے تھے ۔ ٹیکس حکام کے مطابق فٹبالر نے یہاں رہائش رجسٹرڈ کرائی تھی ‘قانون کے مطابق انہیں تنخواہ اور حقو ق کے مطابق ٹیکس ادا کرناہوگا۔ انہوں نے 2014ء کے ورلڈ کپ میں گولڈ ن بوٹ کا ایوارڈ بھی جیتا تھا ۔ امکا ن ہے کہ دیگر فٹبالر کی طرح جیمز بھی کوئی ڈیل کرلین گے ۔ لیونل میسی ٹیکس حکام کے خلاف عدالت چلے گئے تھے جہاں جیل کی سزا ہوئی تاہم بعد میں ڈیل کے تحت جرمانہ اد ا کیاتھا ۔

مزیدخبریں