انضمام الحق‘ مشتاق احمد کی عمران خان سے ملاقات‘انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

لاہور (نمائندہ سپورٹس )ورلڈ کپ 1992ء کی فاتح ٹیم کے 2 کھلاڑی انضمام الحق اور مشتاق احمد اپنے کپتان کو مبارکباد دینے اسلام آباد پہنچ گئے، انضمام الحق نے کہاکہ عمران خان استاد ہیں۔اس دوران سینیٹر فیصل جاوید اور علی امین گنڈا پور سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات ہوئی۔ملاقات کے بعد انضمام الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی فتح کرکٹر سمیت پوری قوم کیلئے فخر کی بات ہے، ان کی کامیابی سے نظام کی بہتری ہوگی۔مشتاق احمد نے کہا کہ 22 سال کی قربانیوں کا عمران خان کو صلہ ملہ، یقین ہے وہ جو کہتے ہیں کر کے دکھائیں گے، پاکستان مشکل صورتحال میں ہے، ہم پی ٹی آئی اور عمران خان کو سپورٹ کریں گے۔ عمران خان میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ ہاری ہوئی صورتحال سے جیت کی طرف لے کر جاتے ہیں ۔پوری قوم کی دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن