نارووال (نامہ نگار) لین دین کے تنازعہ پر مبینہ طور پر چیئرمین کے بیٹے نے فائرنگ کرکے وائس چیئرمین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ڈی پی او نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔ وائس چیئرمین یو سی حسن حسین قیام ہور نمبر 58 چوہدری اللہ دتہ موضع قیام پور کے چوک میں کھڑا لوگوں سے بات کر رہا تھا کہ چیئرمین یونین کونسل محمد اشرف کا بیٹا جہانداد عرف نومی مسلح پسٹل وہاں ایک نامعلوم شخص کے ساتھ آیا اور آتے ہی گالی گلوچ شروع کر دی جس سے تنازعہ بڑھ گیا اور جہانداد عرف نومی نے فائرنگ کر دی۔