لاہور (نمائندہ سپورٹس )برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان نے غیر ملکی پہلوانوں کو پاکستان آنے کیلئے خوش آمدید کہا ہے۔اس موقع پر انہوں نے ’رنگز آف پاکستان ‘ ٹورنامنٹ اوراس کھیل کو پاکستان میں فروغ دینے کی کوششوں کو بھی سراہا۔ دنیا بھر سے25نامور غیر ملکی پہلوان اگست میں پاکستان آئیں گے اور ’رنگز آف پاکستان‘ نامی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے جو ملک کے مختلف شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ ’رنگز آف پاکستان ‘کے چیف ایگزیکٹو عمران شاہ ہیں جبکہ 25 پہلوانوں کی ٹیم میں برام، ٹائنی آئرن، پرام، چارڈونے و دیگر شامل ہیں۔ گزشتہ سال ’پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ‘ کے نام سے ایونٹ کا انعقاد کیا تھا لیکن اب اسے ’رنگز آف پاکستان‘ کا نام دیدیاگیا ہے۔