لاہور (سپورٹس ڈیسک) جرمنی کی قومی فٹبال ٹیم کو نسلی امتیاز کی وجہ سے چھوڑنے والے میسوت اوزل نے آرسینال کو پیرس سینٹ جرمین کے خلاف دوستانہ میچ میں کامیابی دلادی ۔ سنگاپور میں کھیلے جانے والے میچ میں متبادل کھلاڑی الیگزینڈر لیکا زیٹی نے دو بار بال کو جال کی راہ دکھائی ۔ آرسینال نے مقررہ وقت کے اختتام پر ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی سمیٹی ۔ میسوت اوزل نے ایک گول کیا ۔