اینڈی مرے انجری کے بعد کل میدان میں اتریں گے

Jul 29, 2018

لاہور (سپورٹس ڈیسک) برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے انجری کے بعد آئندہ ہفتے میدان میں واپسی کریں گے ۔ وہ انجری کی وجہ سے ومبلڈن اوپن سے دستبردار ہوگئے تھے ۔ سابق عالمی نمبرایک 31سالہ مرے سرجری کے بعد پانچ سیٹوں والے میچ بھی کھیلیں گے ۔ اب کی رینکنگ 838ویں ہے ۔ وہ واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے دوسرے رائونڈمیں ہم وطن کائل ایڈمنڈ سے کل مقابلہ کریں گے ۔

مزیدخبریں