فلوریڈا کے اژدھے ماحولیاتی نظام کیلئے خطرہ قرار

فلوریڈا (نیٹ نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا کے دلدلی علاقے میں آبادمگرمچھ بڑی تعداد میں دیوہیکل اژدھوں کی خوراک بننے کی وجہ سے اس علاقے سے معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔فلوریڈا کے دلدلی علاقوں میں پائے جانیوالے برمی اژدھوں نے مگرمچھوں، خرگوشوں، لومڑیوں اور دیگر جانوروں کو خوراک بنانا شروع کر دیا ہے جس سے ان کی نسل ختم ہوتی جا رہی ہے۔ماہرین نے تیزی سے تبدیل ہونیوالی اس صورتحال کو ماحولیاتی نظام کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن