گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر گوجرانوالہ میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد سہیل احمد نے کی جبکہ ڈی ایچ او صاحبزادہ غلام فرید‘تمام تحصیلوں کے ہیلتھ افسروں‘ مختلف این جی اوز اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد سہیل ‘ صاحبزادہ غلام فرید اور دیگر ماہرین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دن منانے کا مقصدہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض کے پھیلائو کو روکنے اور اس کے شکار افراد کے علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ اس مرض میں مبتلا ایسے لاکھوں افراد جو ابھی تک اپنے اندر پلنے والے اس موذی مرض کے جراثیم سے بے خبر ہیں ان کی تشخیص کرکے انہیں علاج کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ ہیپاٹائٹس کے خاتمے کی مہم کے حقیقی اغراض و مقاصد حاصل ہوسکیں ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تشخیص اور مفت علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ اور تمام تحصیل ہسپتالوں میں ہیٹائٹس کلینکس قائم کررکھے ہیں ۔
گوجرانوالہ :محکمہ صحت کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس کے حوالے سے آگاہی سیمینار
Jul 29, 2018