شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے نائب صدر کنور عمران سعید نے کہا کہ عمران خان نے امریکہ کے ساتھ متوازن تعلقات ، چین کے ساتھ مستحکم دوستی اور بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کا جو قوم کے سامنے بیانیہ دیا ہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان کبھی بھی اغیار کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے اور نہ ہی ملک و قوم کے وقار کو ٹھیس پہنچائیں گے ، ان کے اس جرات مندانہ بیان پر پوری قوم ان کو مبارکباد پیش کرتی ہے، (ن) لیگ نے ہمیشہ نام نہاد ترقی کے نام پر قوم سے ووٹ لیا مگر موجودہ انتخابات میں قوم نے انہیں مسترد کرکے انکی ترقی کے دعوئوں کو دفن کردیا ہے، ملک بھر سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی شاندار فتح ملکی استحکام و ترقی اور عوامی خوشحالی کی بنیاد ہے اب ملک بہتری کی جانب گامزن ہوگا اور کرپٹ عناصر کی بیخ کنی اور احتساب کا عمل آگے بڑے گا۔
عمران خان کبھی اغیار کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے:کنور عمران
Jul 29, 2018