عمران خان کے وزیراعظم بننے سے روایتی سیاستدانوں کی چھٹی ہوگئی: غلام نبی ورک

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما واپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک ،ڈپٹی اپوزیشن لیڈر حافظ مدثر مصطفی،کامران ذوالفقار ورک،چودھری انیس ریاست ورک ، چودھری عمر حیات گوپے را،جہانزیب حبیب منج، سیف اللہ بٹر،ملک سمیع اللہ بلوچ، رضوان الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کی کامیابی پر جتنا واہ ویلا بھارت کررہا ہے اس سے زیادہ واہ ویلا پاکستان میںشکست خوردہ عناصر کررہے ہیںیہ 1977 ء نہیں 2018 ء ہے اب تو نہ ملک میں کوئی تحریک چلے گی اور نہ ہی جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوئی سازش کامیاب ہوگی ان خیالات کااظہارانہوںنے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان رہنمائوںنے کہاکہ عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد ان کے سیاسی مخالفین میں تھرتھلی مچ گئی اب یہ لوگ ممکنہ احتساب سے بچنے کیلئے کوئی نیا ٹوپی ڈرامہ اور ایک مزاحیہ کردارادا کررہے ہیںقوم نے عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرکے جو مینڈیٹ دیا ہے ہارنے والی جماعتیں اس کو تسلیم کرے اور جن حلقوں میں دھاندلی کی شکایات ہیں وہاں خود عمران خان نے ان حلقوں کو کھولنے کی پیش کش کردی ہے اس کے بعد کسی قسم کے احتجاج ،بائیکاٹ یا تحریک چلانے کا کوئی جواز باقی نہ رہا ہے عمران خان ایک دیانتدار ،صادق اور امین لیڈر ہیںان کے وزیراعظم بننے سے روایتی سیاستدانوں کی چھٹی ہوگئی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...