کامیاب عوامی نمائندے عوام کی خدمت کو شعار بنائیں: آمنہ مریم

لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور دائود سلیمان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیتنے والے امیدوار عوامی خدمت کو شعار بنائیں۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہی عوامی نمائندوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ انتخابات بہت اہم تھے قوم نے بھرپور حصہ لیکر جمہوریت کی مضبوطی میں کردار ادا کیا۔ جمہوریت کے تسلسل سے ہی سیاسی اور معاشی استحکام آئیگا۔ عدلیہ اور پاک فوج نے انتخابات کے انعقاد میں مثالی کردار ادا کیا۔ عدلیہ نے ہمہ وقت انتخابات کا وعدہ بنایا، فوج نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے قوم کو جمہوریت کے تسلسل کا تحفہ دیا۔ قوم دونوں اداروں کے کردار پر فخر کرتی ہے۔ وکلا برادری نے عوام میں شعور کیلئے اہم رول ادا کیا۔ قوم کو انتخابات اور ووٹ کی اہمیت سے متعلق شعور دینے میں وکلا ہر اول دستے رہے۔ آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن