پیپلزپارٹی قیادت نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا: سونیا خان

لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب وہ حکومت مین نہیں بلکہ اپوزیشن کی سیاست کرے گی اور ہم عوامی ایشو کے حل کے لئے اب بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ بلاول بھٹو کی تقاریروں اور ان کی سیاسی حکمت عملی کے ہمارے سیاسی مخالفین بھی معترف ہیں کیونکہ وہ عمران خان کی طرح گالی گلوچ کرنے کی بجائے ادب و احترام کے ساتھ سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر گامزن ہیں اس لئے انہوں نے سب سیاسی جماعتوں کو کہا ہے کہ ملک کی خاطر میرے ساتھ چلیں سیاسی نظریاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر سب کو وطن عزیز کی مضبوطی کے لئے ایک پیچ پر آنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن