کراچی (کامرس رپورٹر) مالی سال 2018-19 کے لیے پی ایس ایکس اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کے الیکشن میں حماد نذیر کیہر صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ دیگر عہدیداروں میں محمد منیر خافانی نائب صدر، محمد عادل غفار جنرل سیکریٹری، عبدالصمد سلیم جوائنٹ سیکریٹری اور محمد امین میمن خازن منتخب ہوئے ہیں۔ ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران میں بشارت اللہ خان، ہمایوں جاوید، عثمان سلیم قاسمانی، ایسال عبدالغفار اور محسن آدھی شامل ہیں۔ جمعے کو پی ایس ایکس اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں اور حسابات کی منظوری بھی دی گئی۔